اسلام آباد(آئی این پی ) کراچی میں جون اور جولائی میں بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ کرنے پر نیپرا نے کے الیکٹرک پر 20 کروڑ روپے جرمانہ کر دیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک نے جون اور جولائی میں بہت زیادہ لوڈشیڈنگ کرکے اپنے لائسنس کی شرائط اور ٹیرف میں دی
گئی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔ نیپرا نے جون اور جولائی میں بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ کرنے پر کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے جواب سے مطمئن نہ ہو کر اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو 20 کروڑ روپے جرمانہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں