بلوچستان(پی این آئی)سینیٹ میں میر حاصل بزنجو کی خالی نشست پر کون کون 10 امیدوار سامنے آ گئے؟ خالی نشست پر انتخاب کب ہو گا؟ سینیٹ میں بلوچستان کی خالی نشست پر انتخابات کیلیے بلوچستان کی پارلیمانی جماعتوں کے 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔نجی ٹی وی کے مطابق امیدواروں
کی کاغذات نامزدگی کے جانچ پڑتال کاعمل جاری ہے،صوبائی الیکشن کمشنرو ریٹرننگ آفیسر محمد رزاق جانچ پڑتال کررہے ہیں۔سینیٹ انتخابات میں بی اے پی کے محمد خالد بزنجو، بی این پی مینگل کے کیپٹن محمد علی ہزارہ امیدوارہیں جبکہ جمعیت (ف)کے غوث اللہ، ایچ ڈی پی کے اصغر علی، پی ٹی آئی کے ڈاکٹر منیر بلوچ امیدوارہیں،بی این پی عوامی کی جانب سے نوراحمد بلوچ امیدوار ہیں۔سینیٹ کی خالی نشست پرانتخابات12 ستمبرکو ہوں گے،واضح رہے کہ سینیٹ کی نشست میرحاصل بزنجو کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں