آصف زرداری، فریال تالپور سمیت تمام ملزمان طلب، میگا منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)آصف زرداری، فریال تالپور سمیت تمام ملزمان طلب، میگا منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی، احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی، عدالت نے سابق صدر، فریال تالپور، عبدالغنی

مجید کو 9 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب کرلیا۔جج اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔ عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ احتساب عدالت نے کہا کہ تمام ملزمان پر 9 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے ریفرنس پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close