نواز شریف بری ہونیوالے ہیں ، ن لیگی رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جس مقدمے میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا ہوئی اس میں وہ بری ہونے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نےخود نوازشریف کو باہر بھیجا اور جس کیس میں نوازشریف کو سزا ہوئی اس میں وہ

بری ہونے والے ہیں جبکہ سزا سنانے والاجج بھی مس کنڈکٹ کا مرتکب ہوا ہے۔ایک سوال پر سابق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ نوازشریف کی بیماری کی نوعیت ایسی ہے کہ تھوڑی سی بھی بے احتیاطی مسائل پیدا کرسکتی ہے اس وجہ سے ن لیگ کے قائد کی پہلی ترجیح علاج ہے، کورونا کی وجہ سے نوازشریف کا علاج تاخیر کا شکار ہوا، اکتوبر تک علاج کے معاملات حل ہوں گے تو اس کے بعد وطن واپسی ہوگی۔واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا تھا کہ حکومت نوازشریف کو بھول جائے وہ واپس نہیں آئیں گے، سابق وزیر اعظم نوازشریف اس وقت ہی واپس آئیں گے جب وہ پوری طرح سے صحتیاب ہو جائیں گے اور نوازشریف پوری طرح سے صحتیاب اس وقت ہی ہوں گے جب اس موجودہ حکومت کی صحت پوری طرح سے خراب ہوچکی ہوگی اس سے پہلے یہ لوگ ان کا انتظار ہی کرتے رہیں گے جو حربے انہوں نے استعمال کرنے ہیں کریں اور 100طرح کے حربے استعمال کریں وہ اس طرح سے نہیں آئیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء رانا ثناء اللہ نے پچھلے دنوں بھی دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قائد نوازشریف ورزش بھی کرتے ہیں ہم نے نوازشریف سے درخواست کی ہے کہ اپنی ورزش کرتے ہوئے ایک تصویر جاری کریں، جس دن نواز شریف کی ورزش کر نے والی تصویر آگئی، اس دن جو کمی رہ گئی ہے وہ بھی دور ہوجائے گی۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزراء سر پر ہاتھ رکھ کر پیٹ رہے تھے، لیکن حلف نامے کے دو جملے پڑھ کر سرپکڑ کر بیٹھے ہیں یہ کبھی مجرم ، کبھی بھگوڑا کبھی بھاگ گیا، یہ کہہ کرتسلی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close