عاصم سلیم باجوہ الزامات کی وضاحت کریں، چئیرمین سی پیک اتھارٹی استعفیٰ دیں گے یا نہیں؟ حکومت بھی میدان میں آگئی

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ کے بارے میں جو باتیں ہورہی ہیں وہ درست نہیں ہیں، عاصم سلیم باجوہ کو مشورہ ہے کہ وہ اس کی وضاحت کریں، سوشل میڈیا کی خبروں پرنہ کوئی استعفیٰ دے گا نہ کسی کو استعفیٰ دینا چاہیے۔انہوں نے آج یہاں پریس

کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کرب اور تکلیف سے گزر رہے ہیں۔پورے پاکستان کی ہمدردیاں کراچی کے عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم کراچی کے حالات سے متعلق حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سے بھی بات ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کی مشکلات کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ شبلی فراز نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین کی پریس کانفرنسیں ہورہی ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان اور عمران خان اکٹھے نہیں چل سکتے۔قمرزماں کائرہ سے پوچھیں آپ شریف آدمی ہیں۔ کس جماعت کی نمائندگی کررہے ہیں؟ پیپلزپارٹی نے کھربوں روپے لیے ہیں۔ہسپتالوں، اسکولوں، سڑکوں اور سیوریج کی بری حالت ہے۔ ہمارے پاس 10 ارب ڈالرز ہوتے بھی تو سندھ حکومت کو نہ دیتے۔ کیونکہ وہ پیسے سیدھے اومنی اکاؤنٹس میں جاتے۔ ہم امداد براہ حکومت کو نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کے قائدین ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں این آراو لینا چاہ رہے تھے۔اپوزیشن اپنے لیڈروں کو راستہ دینے کے لیے قانون سازی چاہتی ہے۔ کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی اور مشکلات ہیں۔ معیشت میں بہتری آرہی ہے اس کے ثمرات عنقریب عوام تک پہنچیں گے۔ کیا پاکستان ایف اےٹی ایف سے بلیک لسٹ ہونے کا متحمل ہوسکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ کے بارے میں جو باتیں ہورہی ہیں وہ درست نہیں ہیں، عاصم سلیم باجوہ کو مشورہ ہے کہ وہ اس کی وضاحت کریں، سوشل میڈیا کی خبروں پرنہ کوئی استعفیٰ دے گا نہ کسی کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close