پاکستان اور روس کے درمیان اربوں ڈالرز کا اہم ترین معاہدہ طے کرنے کی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان اور روس کے درمیان اربوں ڈالرز کا اہم ترین معاہدہ طے کرنے کی کوششیں شروع، اگلے ماہ کراچی سے لاہور تک آر ایل این جی گیس سپلائی کیلئے نارتھ ساوتھ گیس پائپ لائن منصوبے کے مستقبل کا فیصلہ کر لیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان دہائیوں تک

تعلقات سرد مہری کا شکار رہے، لیکن گزشتہ کچھ برسوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان قربتیں پیدا ہوئی ہیں۔ہمیشہ سے بھارت کا سب سے قریبی دوست تصور کیے جانے والا روس اب کھل کر پاکستان کیساتھ اپنے تعلقات بہتر کر رہا ہے۔ دونوں ممالک دفاعی اور معاشی شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر دو طرفہ تعلقات بہتر بنا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیاں اربوں ڈالرز مالیت کے گیس پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ جلد ہو جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے وفود اگلے ماہ اس منصوبے کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ستمبر میں کراچی سے لاہور تک آر ایل این جی گیس سپلائی کیلئے نارتھ ساوتھ گیس پائپ لائن منصوبے کے مستقبل کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے پر اربوں ڈالرز کی لاگت آئے گی۔ روس کی جانب سے کراچی سے لاہور تک 1100 کلومیٹر طویل پائپ لائن تعمیر کی جائے گی، جس سے آر ایل این جی گیس کی سپلائی ممکن ہو پائے گی۔منصوبہ 2 فیز میں مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پہلا فیز 2022 تک جبکہ دوسرا فیز 2023 تک مکمل ہو گا۔ دونوں ممالک کی جانب سے اس منصوبے پر کئی برس سے کام شروع کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، تاہم کچھ مسائل کی وجہ سے معاملات تاخیر کا شکار ہیں۔ تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک تمام مسائل کو جلد سے جلد حل کر کے منصوبے پر باقاعدہ کام کے آغاز کے خواہاں ہیں۔ پاکستان کی کوشش ہے کہ بات چیت کے ذریعے منصوبے کی لاگت کو کم کر لیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close