حلوائی کی دکان ، نانا جی کی فاتحہ، سرکاری گاڑی میں رقم کی ادائیگی کے بغیر پٹرول ڈلوانے والا موبائل آفیسر اور ڈرائیور معطل

راولپنڈی(این این آئی)تھانہ نصیر آبادکے علاقے میں سرکاری گاڑی میں رقم کی ادائیگی کے بغیر پٹرول ڈلوانے کا معاملہ،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا نوٹس، موبائل آفیسر اور ڈرائیور معطل ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آبادکے علاقے میں سرکاری گاڑی میں رقم کی ادائیگی کے بغیر پٹرول ڈلوانے کے

معاملے پرسی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے موبائل آفیسر اور ڈرائیور کو معطل کر دیا،دوران انکوائری موبائل آفیسر اور ڈرائیور عابدقصوروار پائے گئے،قصوروار وں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، جو کہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد مقدمات درج کیے جا چکے ہیںاور مزید کیخلاف قانونی کاروائیاں جاری ہیں، پولیس گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر پٹرول فراہم کیا جاتا ہے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایسے افعال شرمناک ہیں، محکمے کے تشخص کو مسخ کرنے والوںکو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close