صوبہ جنوبی پنجاب کی جانب بڑی پیشرفت، حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا

لاہور(پی این آئی ) حکومت نے جنوبی پنجاب کی عوام کا دیرنیہ مطالبہ پورا کردیا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں مختلف شعبوں میں سیکرٹریزکو تعینات کردیے گئے، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا

ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں مختلف شعبوں میں سیکرٹریزکو تعینات کردیا ہے۔اجمل بھٹی کو سیکرٹری ہیلتھ، رانا عبید انور کو سیکرٹری خزانہ، شعیب اقبال سید کو سیکرٹری پی اینڈ ڈی ، رانا خرم شہزاد سیکرٹری بلدیات، لیاقت علی چٹھہ سیکرٹری ہاؤسنگ، ثاقب علی سیکرٹری زراعت ، آفتاب احمد پیر زادہ سیکرٹری لائیو سٹاک ،نوشین ملک سیکرٹری سروسز، مومن آغا کو سیکرٹری داخلہ جنوبی پنجاب کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔اسی طرح نذیر احمد گنجانہ کو سیکرٹری قانون جنوبی پنجاب کیا گیا ہے۔جنوبی پنجاب میں پہلی بار بیوروکریسی کی تعیناتیوں کا محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ تعینات ہونے والے سیکرٹریز جنوبی پنجاب میں بیٹھیں گے اور مکمل اختیارات کے ساتھ افسران فرائض انجام دیں گے جب کہ جنوبی پنجاب میں الگ سیکرٹریز تعینات کرنے سے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے۔اس سے قبل پنجاب کی صوبائی کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے مختلف اقدامات کی منظوری دے دی تھی۔ جس کے مطابق جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو چیف سیکرٹری پنجاب کی طرح مکمل اختیارات حاصل ہونگے۔ کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 15 صوبائی محکمہ جات کی بھی منظوری دے دی ہے۔ جن میں زراعت، مواصلات، پی این ڈی، آبپاشی، ہائیر ایجوکیشن، سکولز ایجوکیشن سمیت دیگر محکمے شامل ہیں جبکہ کابینہ نے مذکورہ پندرہ محکموں کے لئے سیکرٹریوں کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close