سرکاری ملازمت کے حصول کےخواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومت نے عمر کی حد بڑھا دی

کوئٹہ (پی این آئی ) سرکاری ملازمت حاصل کرنے کیلئے عمر کی حد 43سال مقررکردی گئی، بلوچستان حکومت کے فیصلے کے مطابق عمر کی نئی حد کا اطلاق 23 جون2021 تک نافذ العمل رہےگا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند شہریوں کیلئے

عمر کی حد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئےعمر کی بالائی حد43سال مقررکردی ہے۔اس حوالے سے صوبائی حکومت نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ صوبے کے جن شہریوں کی 43 سال تک ہے، وہ سرکاری ملازمت کی حصول کیلئے اہل ہوں گے۔ تاہم یہ سہولت محدود وقت کیلئے ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمتوں کے لئے عمر کی بالائی حد کا اطلاق 23 جون2021 تک نافذ العمل رہے گا۔یہاں یہ واضح رہے کہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے کی مقررہ عمر 30 برس تھی۔ تاہم اب بلوچستان کی حکومت نے سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے عمر کی حد 43 برس کر دی ہے۔ اس سے قبل سندھ کی حکومت بھی سرکاری ملازمت حاصل کرنے کیلئے عمر کی حد 43 سال مقرر کر چکی ہے۔ جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت عمر کی حد میں اضافہ کرنے کی بجائے مزید کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت ریٹائرمنٹ کی عمر میں بھی کمی کرنے پر غور کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close