پیٹرول کی موجودہ قیمتیں کتنے عرصے تک برقرار رہیں گی؟حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا معاملہ، حکومت نے عوام کو مزید ریلیف دینے کا اعلان کر دیا، 15 دن بعد قیمتوں میں اضافے کی بجائے ماہ ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی، وزارت خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے اعلان

کیا ہے کہ ماہ ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قیمتوں میں اضافے کے لئے ارسال کی گئی اوگرا کی سمری مسترد کر دی تھی۔ حکومت کو ماہ ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات میں 9روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری موصول ہوئی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا۔وزیراعظم کے فیصلے کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ 15 دن بعد قیمتوں میں کمی کرنے کی بجائے ماہ ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات موجودہ قیمتوں پر ہی دستیاب ہوں گی۔ واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 9.71 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 9.50 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عوام کو دیے گئے ریلیف کی وجہ سے حکومت پر 17 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ملک کے موجودہ حالات خاص کر کراچی اور دیگر علاقوں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close