طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری، گھومنے پھرنے کے شوقین افراد ہو جائیں خبردار، الرٹ جاری کر دیا گیا

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخواہ میں طوفانی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، صوبے میں فلیش اور اربن فلڈنگ صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ، سیاحوں کو شمالی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق پشاورسمیت خیبر پختونخواہ میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے اور تیز

بارشوں کے پیش نظر حساس اضلاع میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ، بارشوں کے باعث صوبے کے بعض بالائی اضلاع میں فلیش فلڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ مراسلے کے مطابق تیز بارشوں کے پیش نظرحساس اضلاع میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اگلے چند روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے کے کچھ اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ضلع بنوں، ٹانک، تور غر ، نوشہرہ، سوات میں بھی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ حالیہ بارشوں سے خیبر پختونخواہ میں جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ بارش کے ساتھ ٹھنڈی اور یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ندیوں،نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتاہے۔اس صورتحال میں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی، بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے جاری رہنے کا امکان ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ اس وقت ملک کے بیشتر علاقے مون سون کی طوفانی بارشوں کی زد میں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے پہلے 2 ہفتے مون سون کی مسلسل اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں