2014ءدھرنے کے دوران راحیل شریف کو کیا آفر کی گئی تھی جس کا انہوں نے انکار کر دیا تھا ؟ سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی)عاصم سلیم باجوہ کا انتخاب کیوں کیا گیا ہے کہ وہ کس کس گروپ اور پارٹی اور کارٹیل کو کھٹکتے ہیں وہ ایسا کیا کام کر رہے ہیں کہ ایک کمپیئن شروع ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی بحث چل رہی ہے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی بہت ہیں لیکن

عاصم سلیم باجوہ کا ہی انتخاب کیوں کیا گیا ہے ، اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) راحیل شریف کو دھرنے کے دوران پیش کش کی گئی تھی کہ آپ آئیں اور اقتدار سنبھالیںجس کا انہوں نے صاف انکار کر دیا تھا ، اس وقت ڈی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ تھے ، اور اس دوران جتنے مذاکرات اورپیغام رسانی ہوئی، جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ ان رازوں کے امین ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں