ایف بی آرکرپشن کیخلاف سر گرم ہو گیا، جولائی اگست میں کتنے افسران کیخلاف کارروائی؟کتنے ملازمت سے فارغ؟ گریڈ 20 اور 21 کے افسران کیخلاف بھی ایکشن

اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آرنے کرپشن کیخلاف کمرکس لی رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں 76افسران کیخلاف کارروائی کر تے ہوئے دس اہلکاربرطرف کر دیئے ،گریڈ بیس کے دوافسران کیخلاف کاروائی کیلئے وزیراعظم سے اجازت طلب کرلی اور گرڈ اکیس کے ایک افسر کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔ترجمان ایف بی آر

ندیم حسین رضوی ممبرایچ آرایم حافظ محمد اندھاراورممبرایڈمینسٹریشن بختیارمحمد نے ایف بی آرمیں کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات پرمیڈیا کوبریفنگ دی ممبرایڈمینسٹریشن بختیارمحمد کا کہنا تھا کہ ایف بی آرمیں انٹگریٹی مینجمنٹ سیل قائم کیا گیا ہے محکمے کے اٹھارہ بہترین افسران کو تحقیقات کیلئے منتخب کیا گیا ہے جونویدن میں تحقیقات مکمل کریں گے انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال سینتیس افسران کیخلاف تحقیقات کا آڈرہوا رواں مالی سال چھہترافسران اوراہلکاروں کیخلاف تحقیقات مکمل کی گئی جن میں سے دس کوبرطرف کردیا گیا ہے گریڈ بیس کے دو افسران کیخلاف کارروائی کیلئے وزیراعظم سے اجازت مانگی گئی ہے،ترجمان ایف بی آر ندیم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کیخلاف کاروائی سول سرونٹس رولزکے تحت کی جائیگی کرپشن کیخلاف شکایات پرسخت کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں