ڈاکٹر ماہا علی اور جنید دوستی ، ماہا کی چھوٹی بہن اپنے والد کے سامنے پھٹ پڑی ، حیرت انگیز انکشافات‎‎

اسلام آباد(پی این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا کی زندگی کے خاتمے سے متعلق ان کے والد آصف نے کہا ہے جنید میری بیٹی کو دھمکیاں دیتا اور زدو کوب کرتا تھا ، شادی کی خبریں من گھڑت تھیں۔ ان کا کہنا تھاکہ میری چھوٹی بیٹی نے ڈاکٹر ماہا کی موت کے بعد

ساری تفصیل سے آگاہ کیا ، اس نے بتایا کہ جنید کی چھوٹی بہن مہوش نے ڈاکٹر ماہا کیساتھ دوستی کیلئے جنید کیساتھ ملاقات کروائی تھی۔ وہ اسے اپنے ساتھ دوست عرفان قریشی کے گھر لے کر گیا ، اور اسے نشے کی لت لگائی ۔ ڈاکٹر ماہا کےوالد کا مزید کہنا تھا کہ ان کا گروہ لڑکیوں کو ورغلاتا ہے اور انہیںنشے کی عادت میں مبتلا کرتا ہے ۔ قبل ازیں ڈاکٹر ماہا علی کے دوست جنید نے ماہا کیس کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہا کے والد سے پوچھا جائے کہ ان کی بیٹی کے پاس قیمتی آئی فون کہاں سے آیا۔ جب فون اس کے پاس آیا تو ماہا کی جاب بھی نہیں تھی۔جنید نے کہا کہ ماہا کی جاب چار ماہ پہلے سے شروع ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close