بڑے قومی رہنما نے طوفانی بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر قوم سے خصوصی نوافل کی ادائیگی کی اپیل کر دی

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے طوفانی بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر قوم سے خصوصی نوافل کی ادائیگی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی سے دعائیں کی جائیں تاکہ بارشوں کا سلسلہ رکے اور سیلاب کی صورتحال میں بہتری آئے، بارشوں اور

سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات گہرے دکھ اور رنج کا باعث ہیں اہل پاکستان جہاں جہاں اور جس جس بھی طرح متاثر ہوئے ہیں، ان سے ہمدردی ہے سیلاب اوربارشوں کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کام کرنے والے اداروں اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا پارٹی عہدیداران، منتخب نمائندوں اور کارکنان پوری چابکدستی اور خلوص سے متاثرین کی مدد میں پیش پیش رہیں ،ہنگامی حالات سے دوچار پاکستانیوں کی مدد ہم سب کی دینی، ملی اور قومی ذمہ داری ہے، متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لئے وفاقی اور صوبائی مل کر کام کریں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں اپوزیشن وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close