پیسہ بولتا ہے، کراچی کے پوش علاقوں سے لوگ کہاں منتقل ہو گئے؟ غریب بیچارے کہاں جائیں؟

کراچی(پی این آئی)پیسہ بولتا ہے، کراچی کے پوش علاقوں سے لوگ کہاں منتقل ہو گئے؟ غریب بیچارے کہاں جائیں؟، کراچی میں کورونا کے سبب تقریباً خالی رہنے والے ہوٹلز اب کھچا کھچ بھر گئے۔ ڈیفنس، کلفٹن کے رہائشیوں نے ہوٹلوں میں بکنگ کرا کر رہنا شروع کردیا ہے۔ہوٹل انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمروں کی

بکنگز ڈی ایچ اے اور کلفٹن میں پانی بھرنے اور بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے سبب ہوئی ہیں۔حالیہ دنوں میں بڑی کمپنیز نے بھی اہم اسٹاف کو ہوٹلوں میں ٹھہرایا جبکہ سرجانی، کھارادر اور دیگر علاقوں کے مکینوں نے رشتے داروں کے گھر پناہ لی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close