وقار ذکا نے کس حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا؟ وجہ بھی بتا دی

کراچی (پی این آئی) ٹی وی شو ہوسٹ اور سماجی کارکن وقار ذکاء نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔اپنے یوٹیوب چینل پر وقار ذکا نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر تبدیلی لانی ہے تو عام لوگوں کو آئین کو سمجھنا اور الیکشن لڑنا پڑے گا۔ انہیں صرف کراچی سے نہیں بلکہ پورے سندھ سے ایسے

لوگ چاہئیں جن کا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہ ہو۔انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان بلدیاتی الیکشن میں نہ صرف حصہ لے گی بلکہ جیت کر بھی دکھائے گی ۔ ” میں اپنے شہر کے لئے لڑ جاوں گا، اس شہر کے ہر مسئلہ کو آئینی اور قانونی طریقے سے حل کرنے کے لئے ہرمحکمے میں جا کر لڑوں گا لیکن عوام کو پریشان ہونے نہیں دوں گا۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close