خبردار ہوشیار، پیر کے روز پاکستان کے کن کن علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)خبردار ہوشیار، پیر کے روز پاکستان کے کن کن علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں کل بارش کا امکان ہے ، جبکہ اسلام آباد میں بھی کل گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا

امکان ہے۔سندھ، پنجاب میں کل گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ،جبکہ خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، بالائی کے پی، کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھاربارش کی توقع ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، زیریں سندھ، بالائی کےپی، وسطی پنجاب اورکشمیرمیں گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھور میں 62، اوکاڑہ،کاکول میں 14ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،جبکہ پنجاب کےشہر اوکاڑہ میں 14 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔آج سب سےزیادہ تربت میں درجہ حرارت42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہا، سبی میں40 اور دالبندین میں درجہ حرارت39 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا، کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت32 سینٹی گریڈ رہا، جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ ہوا۔زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت ملتان میں 36،لاہور33 سینٹی گریڈرہا، کراچی 34، حیدرآباد36،سکھرمیں38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔پشاور میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 24،ڈی آئی خان میں 38 ڈگری رہا، جبکہ گلگت میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 28،مظفرآباد میں 35 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیرآباد میں کل بارش کاامکان ہے ، جبکہ سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین اور میر پور خاص میں بھی کل بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین میں کل بارش کا امکان ہے ، جبکہ حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال میں بھی کل بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ لاہور،قصور،اوکاڑہ،فیصل آباد،جھنگ،سرگودھامیں کل بارش کاامکان ہے ،میانوالی،خوشاب،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی اکثر مقامات پر موسلادھاربارش کاامکان ہے۔دیر،سوات،بونیر،شانگلہ،کوہستان،ہری پورمیں کل بارش متوقع ہے ، جبکہ مانسہرہ،ایبٹ آباد،پشاور،چارسدہ،صوابی،مردان،کوہاٹ اورکرم میں بھی بارش کاامکان ہے ۔بلوچستان کےبیشترعلاقوں میں کل موسم گرم اورمرطوب رہےگا، جبکہ لسبیلہ، سبی،کوہلو،بارکھان اورخضدارمیں کل گرچ چمک کےساتھ بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےاورگرج چمک کےساتھ مزید بارش کاامکان ہے ۔کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنےاورگرج چمک کےساتھ مزیدبارش کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں