عوام کیلئے بڑی خبر، وزیراعظم عمران خان نے اہم ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں اشیائے خوردونوش باالخصوص گندم ، آٹا ، چینی ، مکئی ، میدہ ، پولٹری ، تازہ پھل ، سبزیاں اور مویشیوں کی قلت کا سخت نوٹس لے لیا اور ایف بی آر کو ہدایت جاری کی کہ اشیائے خوردو نوش کی بیرون ملک اسمگلنگ کو سختی سے روکا جائے۔ فیڈرل بورڈآف

ریونیو نے پاکستان کسٹمز کو کھانے پینے کی اشیاءکی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان ایف بی آر نے جمعہ کوبتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز اسلام آباد، چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان کوئٹہ اور چیف کلکٹر کسٹمز نارتھ اسلام آباد کو وزیر اعظم پاکستان کے احکامات کی تعمیل میں کھانے کی اشیاءکی ملک سے باہرا سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔ترجمان نے کہاکہ وفاقی حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کووڈ 19 سمگلنگ روک تھام آرڈینینس 2020 بھی متعارف کرایا ہے تا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو با اختیار بنا کرا سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایف بی آر نے مزید ہدایا ت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کسٹمز اسمگلنگ با لخصوص کھانے کی اشیاءکی سمگلنگ کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر برآمدی اشیاءکی کلیرنس کے وقت ہوشیار رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close