نومبر دسمبر میں انتخابات کی تیاریاں، تحریک انصاف نے کارکنوں کو ٹاسک سونپ دیا

لاہور(پی این آئی) بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل، تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات میں شرکت کے لئے کارکنوں کو ٹاسک دے دیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان ستمبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرے گا، بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ نومبر ,دسمبر میں منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بلدیاتی

انتخابات کے پہلے مرحلے میں شرکت کے لئے حکمران جماعت نے کمر کس لی، کارکنوں کو گلی محلے کی سطح پر دفاتر قائم کرنے اور عوامی رابطہ مہم چلانے کی ہدایات کی جا چکی ہیں۔ادھر الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندیوں کے شیڈول میں توسیع کردی، اب حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 21 اگست2020 سے تبدیل کر کے17 ستمبر 2020 کو شائع کی جائے گی، حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست پر اعتراضات 18 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ اعتراضات پر فیصلے 17 اکتوبر تک کیے جائیں گے، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 25 اکتوبرکو شائع کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close