کونسا ملک کراچی کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں آگیا؟ شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) جرمنی نے کراچی میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہنگامی حالات میں متاثرین کی بھرپور مدد کااعلان کردیا ہے۔جرمن دفترخارجہ کے ایشیاء اور پیسفک ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پیٹرا سیگ منڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شہر قائد میں شدید بارشوں کے

باعث جہاں درجنوں افراد ہلاک ہوئے وہیں پر متعدد لوگوں کو متاثر بھی کیاہے، میرے جذبات متاثرہ افراد اور خاندان کے ساتھ ہیں، جرمنی مشکل گھڑی میں اپنی مدد جاری رکھے گا،موسمیاتی تبدیلی ہمارے ایجنڈے میں سب سے پہلے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں