خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا، آئندہ 24گھنٹوں میں بیشتر علاقوں کے فیڈرز کام شروع کر دیں گے، کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے وعدہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی):خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا، آئندہ 24 گھنٹوں میں بیشتر علاقوں کے فیڈرز کام شروع کر دیں گے، کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے وعدہ کر دیا، کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) مونس علوی نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بیشتر علاقوں کے فیڈرز کام

شروع کر دیں گے۔کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے نجی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور عملے کی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کے الیکٹرک کے عملے کو کام کرنے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈیفنس فیز 4، 5 اور 6 میں بھی امید ہے کل تک بجلی بحال ہوجائے گی اور پاک آرمی بھی کے الیکٹرک کی مسلسل مدد کر رہی ہے۔مونس علوی نے کہا کہ 2 روز قبل ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اور صدر کنٹونمنٹ بورڈ سے مدد طلب کی تھی، اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ نے رضاکارانہ طور پر واٹر بورڈ کی مشینری فراہمی کا کہا تھا جس پر ہم وزیر اعلیٰ سندھ کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں 48 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بجلی غائب ہے جس کے باعث شہری سخت اذیت و تکلیف میں مبتلا ہیں۔ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاوَن، گلشن اقبال، گلستان جوہر، گڈاپ کےعلاقوں میں بھی بجلی غائب ہے۔اس ضمن میں کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی کی موجودگی کے باعث بجلی بحالی کا کام سست روی کا شکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیفینس، کلفٹن، گلستان جوہر،اورنگی ٹاوَن، نیو کراچی اور بفرزون کے بھی مختلف علاقوں میں بجلی بحال ہے۔دوسری جانب حکومت سندھ نے مون سون بارشوں کی وجہ سے متاثر ہونے والے صوبے کے 20 جب کہ کراچی شہر کے تمام اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close