مالم جبہ میں امیر مقام کے گھر میں کیا ہوا؟ مہمانوں کو فوری کیوں نکالنا پڑا؟

پشاور(پی این آئی)مالم جبہ میں امیر مقام کے گھر میں کیا ہوا؟ مہمانوں کو فوری کیوں نکالنا پڑا؟ خیبر پختون خوا کے پر فضا مقام سوات کے علاقے مالم جبہ میں واقع مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر امیر مقام کی رہائش گاہ میں آگ لگ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نون لیگی صوبائی صدر امیر مقامی کی رہائش گاہ پر آگ

لگنے کے وقت مہمان موجود تھے، جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔علاقے میں ریسکیو کی ٹیمیں آگ لگنے کے مقام پر پہنچ چکی ہیں اور کارروائی کر رہی ہیں، تاہم اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کو بجھانے کی کوششیں فوری طور پر شروع کر دی گئی تھیں۔پولیس کے مطابق مالم جبہ میں نون لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کی رہائش گاہ میں آگ لگنے سے مرکزی بلڈنگ کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ رہائش گاہ کی تیسری منزل میں مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close