بجلی کی عدم فراہمی پر کراچی کے شہریوں نے تین تلوار پر کیا کر دیا؟ جانیئے

کراچی(پی این آئی)بجلی کی عدم فراہمی پر کراچی کے شہریوں نے تین تلوار پر کیا کر دیا؟ بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف کراچی کے علاقے کلفٹن میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ، خواتین اور بچوں کے ہمراہ تین تلوار پر مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بجلی بحال نہیں ہوئی تو آج دوپہر 12 بجے دوبارہ احتجاج کیا

جائے گا ۔کلفٹن میں تین تلوار پر رہائشیوں نے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ تین تلوار پر دھرنا دیدیا جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک معطل ہو گئی۔مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ان کا کہنا تھا کہ اطراف کی 7 رہائشی عمارتوں کے مکین 4 روز سے بجلی سے محروم ہیں، کے الیکٹرک سے رابطہ کریں تو موقف آتا ہے کہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے بجلی بحال نہیں کی جائیگی حالانکہ انکی عمارتوں سے بارش کے پانی کی مکمل نکاسی ہوچکی ہے۔احتجاج کے باعث تین تلوار کی طرف آنےوالے ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑدیا گیا، پولیس اور ٹریفک پولیس کی نفری بھی احتجاج کے وقت 3 تلوار پر موجود تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں