ریٹائرڈ، بزرگ پنشنرز ہو جائیں خوش، قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی)ریٹائرڈ، بزرگ پنشنرز ہو جائیں خوش، قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟ قومی بچت کی کئی اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا، شرح منافع میں حالیہ ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8

اعشاریہ 44 سے بڑھاکر 8 اعشاریہ 49 فیصد کردیا گیا ہے۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں بھی اضافہ کیا گیا، جس پر اوسط شرح منافع 6 اعشاریہ 87 فیصد سے بڑھا کر 7 اعشاریہ 77 فیصد کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 7 اعشاریہ 8 فیصد سے بڑھا کر 8 اعشاریہ 04 فیصد کردیا گیا۔بہبود، شہدا ویلفیئر اور پنشن سرٹیفکیٹس پر شرح منافع برقرار رہے گی جبکہ شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بھی بڑھادی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close