سخت ترین پابندی لگا دی گئی، میڈیکل سٹورز پر اب کیا دستیاب نہیں ہو گا؟ کہ خریدار مشکل کا شکار ہو جائیں گے

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت کا پلاسٹک بیگز پر پابندی کا دوسرا فیز شروع کرنے کا فیصلہ، اب فارمیسیز میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر سخت کریک ڈان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت کی جانب سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، پہلے مرحلے میں

ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور بیکریز کو پلاسٹک بیگ کا استعمال ترک کرنے کا پابند کیا گیا تھا اب دوسرے مرحلے میں فارمیسیز میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر سخت کریک ڈان کیا جائے گا۔محکمہ ماحولیات نے کریک ڈان کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں، ٹیمیں پہلے ایک ہفتے تک فارمیسیز کو آگاہی دیں گی، ڈیڈ لائن کے بعد خلاف ورزی کرنے والی فارمیسیز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close