کراچی (پی این آئی)کراچی میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے کے الیکٹرک نے بڑا دعویٰ کر دیا، شہر میں عملی حالات بالکل مختلف، کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 90 فیصد سے زائد مقامات پر بجلی کی بحالی کا کام مکمل کرلیا ہے، لی مارکیٹ، موسیٰ لین، گلستانِ جوہر میں بجلی بحال ہے۔
ترجمان کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز2,1 اور 8 اور کورنگی میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارشوں میں کے الیکٹرک کے 50 فیصد سب اسٹیشن زیر آب آگئے، بجلی بحالی سے قبل تنصیبات اور آلات کا خشک ہونا لازمی ہے۔اورنگی ٹاؤن، لیاری، لی مارکیٹ میں بجلی کی فراہمی بند ہے اور علاقہ مکین پریشان ہیں، ڈیفنس فیز 1 میں تین روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، نیا آباد، لیاری، گارڈن اور گلستانِ جوہر کے مختلف بلاکس میں بھی بجلی بند ہے۔کورنگی کراسنگ، ناصر کالونی، کورنگی 3 اور 4 نمبر میں بجلی کی فراہمی بند ہے، جبکہ لیاقت آباد سی ون ایریا، ایف سی ایریا، لیاقت آباد 4 نمبر میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔دیگر علاقوں کی طرح سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی اور نیو کراچی کے مختلف سیکٹرز میں بھی بجلی کی فراہمی بند ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں