ملتان(پی این آئی):خبردار، احتیاط لازم ہے، پاکستان میں سردیوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا، ذمہ دار ترین شخصیت نے بڑی خبر سنا دی، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سردیوں میں کوروناوائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کردیا اور کہا ہم سب کو کورونا وائرس کے ایس او پیز
پر عمل کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق حسینیہ کانفرنس سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تفریق پیداکرنے والے عناصر کو ناکام بنانا اجتماعی ذمے داری ہے، فرقہ واریت کے خاتمےاور ہم آہنگی میں علما اور مشائخ کا اہم کردارہے، ہرزمانہ حسین ؓکا ہے اور آخری فتح حق کی ہوتی ہے۔ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ دنیا میں حسین کے فلسفے کو سمجھنے کی کوشش کی جارہی ہے، دور پلٹے، ادوار بدلے لیکن اس فلسفے کی سچائی پر کبھی آنچ نہیں آئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں