ملک بھر میں عاشورہ محرم عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، یوم عاشور کے موقع پر آج ملک کے تمام شہروں میں جلوس نکالے جائیں گے

لاہور (پی این آئی)ملک بھر میں عاشورہ محرم عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، یوم عاشور کے موقع پر آج ملک کے تمام شہروں میں جلوس نکالے جائیں گے، ملک بھر میں عاشورہ محرم عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ یوم عاشور کے موقع پر آج ملک کے تمام شہروں میں جلوس نکالے جائیں گے، مجالس عزا برپا

ہونگی، عزادار ماتم اور زنجیر زنی کریں گے۔ لاہور میں شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے گزشتہ شب برآمد ہوگیا، قبل ازیں نثار حویلی میں مجالس عزا ہوئیں جن میں ذاکرین اور علماء کرام نے حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ بیلہ برادرز نے قدیمی مرثیہ پڑھا۔نثارحویلی سے نکلنے والا شبیہ ذوالجناح کا یہ جلوس اپنے قدیمی راستوں سے گزرتا ہوا اذان فجر کے وقت چوک نواب صاحب پہنچا۔ جہاں ماتم اور زنجیر زنی ہوئی۔ اس کے بعد یہ جلوس چوہٹہ مفتی باقر، مسجد وزیر خان، کشمیری بازار سے رنگ محل جائیگاجہاں قبل ازیں زنجیر زنی کا حلقہ ختم ہوچکا ہوگایہاں نماز ظہرین ادا کی جائیگی،جلوس صرافہ بازار، گمٹی بازار، ڈبی بازار، سید مٹھااور تحصیل بازار کی امام بارگاہ مبارک بیگم، بازار حکیماں،فقیر خانہ میوزیم ، اونچی مسجد بھاٹی گیٹ اورپھر بھاٹی چوک سے لوئر مال پر کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوجائیگا جہاںآج شام غریباں کی مجلس برپا ہو گی۔ جلوس کے مرکزی روٹ پر سکیورٹی انتظامات کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ ساتھ رضاکاربھی موجود تھے۔ جلوس کے آغاز سے اختتام تک جگہ جگہ امام بارگاہوں، گھروں اور دکانوں کے باہرانواع و اقسام کے کھانے پینے کی اشیاء کی سبیلیں لگائی گئی ہیں، نذر و نیاز کا سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا۔ قبل ازیں نویں محرم الحرام کے سلسلہ میں لاہور میں شبیہ ذوالجناح کے 79جلوس نکالے گئے جبکہ 378مقامات پر مجالس عزا کا انعقاد کیاگیا۔ نومحرم کوشبیہ ذولجناح کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ سے روانہ ہوکر اپنے روٹ سے گزرتا ہوا،رات12بجے واپس پانڈو سٹریٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ دوران جلوس عزاداروں نے نماز ظہرین، عصرین اور نماز مغربین روٹ کے مختلف مقامات پر ادا کی۔ کیولری گراونڈ، شادمان، شاہدرہ، نکلسن روڈ سمیت شہر کے دیگر علاقوں سے بھی جلوس برآمد ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close