لاہور (پی این آئی) پنجاب میں سرکاری محکموں میں نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی، فائیو اسٹار ہوٹلوں میں حکومتی فنڈز سے ورک شاپس اور سیمینار بھی نہیں ہوں گے۔پنجاب حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت صوبے میں غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔وزراء کے
صوابدیدی فنڈز سمیت وزراء اور افسروں کے گھروں کی تزئین و آرائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سرکاری محکمے ائیرکنڈیشنر اور نئی گاڑیاں بھی نہیں خرید سکیں گے۔ سیکرٹری خزانہ پنجاب عبداللہ سنبل نے بچت اسکیم کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام صوبائی وزراء کے صوابدیدی فنڈز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزراء اور افسروں کے گھروں کی تزئین و آرائش بھی نہیں ہو سکے گی۔سرکاری محکمے نئے ائیر کنڈیشنر اور نئی گاڑیاں نہیں خرید سکیں گے۔ فائیو اسٹار ہوٹلوں میں حکومتی فنڈز سے ورکشاپس، سیمینارز کے انعقاد اور سرکاری محکموں میں آسامیوں کی اپ گریڈیشن پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزراء اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں اور علاج کرانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔انتہائی ضروری ہو تو صرف کابینہ کی بچت کمیٹی کی سفارشات اور وزیراعلیٰ کی منظوری سے ہی نئی گاڑیاں خریدنے اور غیر ملکی دوروں پر جانے کی اجازت ہو گی۔نوٹیفکیشن میں مذکورہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں