کراچی(پی این آئی)حکومت سندھ نے مون سون بارشوں کی وجہ سے متاثر ہونے والے صوبے کے 20 جب کہ کراچی شہر کے تمام اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔سندھ حکومت نےکراچی کے6 اضلاع ضلع ساوَتھ، ویسٹ، ایسٹ، سینٹرل، کورنگی اور ملیرکو آفت زدہ قراردیا ہے۔اس کے علاوہ سندھ حکومت کی جانب سے حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورہ، ٹنڈومحمد خان ، مٹیاری، دادو، میرپورخاص،عمرکوٹ، تھرپارکر، نوابشاہ اورسانگھرکو آفت زدہ قراردیا گیا ہے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ڈپٹی کمشنرز کو نقصانات کا فوری تخمینہ لگانے اور ازالہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی ایچ اے کو بھی آفت زدہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے دورے کے بعد ضروری ہدایات دے دی ہیں، کے ایم سی کے لوگ ڈی ایچ اے میں بھیج کر نکاسی کرا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں