گورنر چوہدری سرور نے پنجاب سے کن لوگوں کے ساتھ کراچی جانے کا اعلان کر دیا؟ غریب خاندانوں کی کیسے مدد کریں گے؟ جانیئے

لاہور (آئی این پی) پنجاب کے گورنر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں جہاں بھی بارشوں کی وجہ سے مسائل ہیں وہاں وفاقی حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور میں بھی بہت جلد مخیر حضرات کیساتھ کراچی جا رہاہوں اور بارشوں سے متاثر ہونیوالے غریب خاندانوں کی بھر پور مدد کر

یں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے لیے قانون سازی اور نیب کے معاملات کو آپس میں مکس نہیں کر نا چاہیے اپوزیشن نیب پر تنقید نہ کر یں بلکہ وہ پار لیمنٹ میں بتائیں کہ ان کے نیب کے کن کن معاملات پر تحفظات ہیں اور وہ جو بھی اصلاحات چاہتے ہیں وہ پار لیمنٹ میں لیکر فیصلہ پار لیمنٹ نے کر نا ہے ایک بات طے ہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے دن سے کہہ رہے احتساب پر سمجھوتہ نہیں ہوگا اس بات پر سب متفق ہیں کہ کر پشن ملک کیلئے کینسر بن چکی ہے اور ملکی ترقی میں سے سے بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمد للہ محر م الحرام کے دوران ملک بھر میں بھر پور مذہبی ہم آہنگی نظر آرہی ہے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام میں افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close