بلاول بھٹو نے بارش سے متاثرہ خاندانوں کے لیے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے مالی مدد اور نقصانات کے معاوضے کی اپیل کر دی، صوبائی وزراء کو سخت ہدایات جاری

کراچی (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اِس بدترین مون سون بارشوں کے دوران اپنے عزیز و اقارب کو کھونے اور گذر معاش کے ذرائع سے محروم ہونے والے شہریوں کے لئے مناسب امدادی معاوضے کا اعلان کریں۔پی پی پی چیئرمین

نےسندھ کے وزرا کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ جب تک صوبے کے ہر شہر، قصبے اور گائوں سے بارش کے پانی کا آخری قطرہ کا اخراج نہیں ہوجاتا، وہ میدان میں موجود رہیں۔ وزیراعلی مراد علی شاہ، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میر شبیر علی بجارانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران پی پی پی چیئرمین نے بارشوں کے دوران بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعے خدمات سرانجام دینے پر سندھ کابینہ کے ارکان کو سراہا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close