پاکستان میں کورونا وائرس اپنی موت آپ مرنے لگا، کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں شرح کم ترین سطح پر آگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کا شکار صرف ایک مریض جاں بحق ہوا، جبکہ ملک بھر میں 319 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، 8 ہزار748 ایکٹو کیسز رہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پر اللہ پاک

کے خصوصی کرم سے کورونا وائرس کا زور مسلسل ٹوٹ رہا ہے۔جس کے باعث کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ ملک میں کورونا سے اموات کی سطح کم ترین ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 22 ہزار434 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ مزید 319 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار284 ہوگئی ہے۔جبکہ نئے کیسز رپوٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 95 ہزار 372 ہوگئی ہے۔ اب تک کورونا کے 2 لاکھ 80 ہزار340 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جس کے بعد ملک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 748 ہے۔ 735 اسپتالوں میں کورونا کے ایک ہزار84 مریض زیر علاج ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے 112 مریض وینٹی لیٹرز پر زیرعلاج ہیں، ملک میں 25 لاکھ 81 ہزار695 کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 179، دوسرے نمبر پر پنجاب میں 96 ہزار 699 ، خیبرپختونخوا 35 ہزار971 ، اسلام آباد 15ہزار597، بلوچستان میں 12 ہزار 804 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 290 اور گلگت میں 2 ہزار 832 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

close