کراچی والوں کی قسمت پھوٹی، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈان کے باعث ایک مرتبہ پھر پائپ لائن پھٹ گئی، شہر کو ایک کروڑ 80 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہو گئی

کراچی(آئی این پی ) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈان کے باعث ایک مرتبہ پھر پائپ لائن پھٹ گئی ، جس سے شہر کو ایک کروڑ 80 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو جہاں بارش نے سخت اذیت میں مبتلا کردیا ہے تو وہیں وہ اب قلت آب کا بھی شکار ہو گئے ہیں۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ایک مرتبہ پھر بجلی کے بریک ڈاون کے باعث پائپ لائن دوبارہ پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں کراچی کو یومیہ ایک کروڑ80لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ پائپ لائن پھٹنے سے گلشن حدید،قائدآباد ،شاہ لطیف ٹان،ملیر،کورنگی کیعلاقے متاثر ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ پائپ لائن کی بحالی میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈان کے سبب 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی ہے جس کی وجہ سے شہر کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close