اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں صدارتی نظام رائج کرایا جائے،سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی،ہم عوام پاکستان پارٹی سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔درخواست میں صدر مملکت، وزیراعظم اور چاروں صوبائی حکومتوں کوفریق بنایا گیا۔درخواست میں
الیکشن کمیشن آف پاکستان اور گلگت بلتستان حکومت بھی فریق بنایاگیا ۔ درخواست میں کہاگیاکہ پارلیمانی نظام حکومت ناکام ہوچکا۔ ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں ا ستدعا کی گئی کہ عدالت وزیراعظم کو ملک میں صدارتی نظام کے لیے ریفرنڈم کرانے کا حکم دے۔ درخواست میں کہاگیاکہ عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے صدارتی نظام ناگزیر ہے، پارلیمانی نظام حکومت میں ارکان پارلیمنٹ زاتی مفادات کے لیے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں، کورم پورا نہ ہونے پر معمولی قانون سازی بھی نہیں ہو سکتی۔یاد رہے کہ عمران خان حکومت آنے کے بعد صدارتی نظام کی افواہیں زیرگردش تھیں اور تواتر کے ساتھ تجزیہ کار بھی کہتے رہے کہ ممکن ہے کہ جلد ہی پاکستان میں پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام لے لے۔اینکر عمران خان نے کچھ عرصہ پہلے دعویٰ کیا کہ بہت ممکن ہے کہ پاکستان میں ایک ریفرنڈم کروایا جائے اور یہ ریفرنڈم کرونا کی وبا ختم ہونے کے بعد ہوسکتا ہے۔اینکر عمران خان نے یہ نہیں بتایا کہ ریفرنڈم کس بات پر ہوگا لیکن ذرائع کے مطابق ریفرنڈم صدارتی نظام پر ہوگا۔کچھ عرصہ پہلے ہارون رشید نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ طے کر چکی ہے ملک میں صدارتی نظام لانا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں