راچی(آئی این پی ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق ڈپٹی کنوینئر اور سابق میئر حیدر آباد آفتاب شیخ انتقال کرگئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آفتاب شیخ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفتاب شیخ کی تنظیمی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ڈاکٹر
خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ آفتاب شیخ منجھے ہوئے سیاستدان تھے، ان کی کمی سیاسی میدان میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن آفتاب شیخ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں