کراچی ڈوب گیا، صدر عارف علوی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کاکردگی پر شاباش دے دی، کہا، کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

اسلام آ باد (آئی این پی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل پر وفاقی اور صوبائی حکومت کا تعاون مثبت پیش رفت ہے۔ صدر عارف علوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور

دیگر مسائل کو مل کر حل کرنا اہمیت کا حامل ہے، وفاقی اور سندھ حکومت مل کر بحرانی کیفیت میں بہتری لاسکتے ہیں۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ کراچی کے مسائل پر وفاقی اور صوبائی حکومت کا تعاون مثبت پیش رفت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں