کراچی(آئی این پی) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں اتوار تک کر دی جائیں گی۔ وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندے 30 اگست تک کام جاری رکھیں گے اور ان کی مدت کے خاتمے کا نوٹیفکیشن (آج) اتوار تک جاری کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ
سندھ بھر میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں اتوار تک کر دی جائیں گی، امید ہے بارشوں کے دوران بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کر رہے ہوں گے، تجویز ہے کہ سرکاری افسران کو عارضی طور پر ایڈمنسٹریٹرز کا چارج دیا جائے۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے لیے ناموں پر غور جاری ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں