سائلین اور وکیلوں کے لیے بڑی خبر ساڑھے پانچ ماہ بعد کچہری کھولنے کا فیصلہ، یکم ستمبر سے تمام کیسز کی معمول کے مطابق سماعت ہو گی

سلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا لاک ڈاون سے بند اسلام آباد کچہری ساڑھے پانچ ماہ بعد کھولنے کا فیصلہ کرلیا، یکم ستمبر سے تمام کیسز کی معمول کے مطابق سماعت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کرائسسز مینجمنٹ کمیٹی نے کورونا ایس او پیز کے ساتھ کچہری کھولنے کا

فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے کچہری کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق یکم ستمبر کو کورونا ایس او پیز کے ساتھ کچہری کھلی ہوگی۔ عدالتی ملازمین یکم ستمبر سے اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ اسلام آباد کچہری کو 18 مارچ کو ہائی کورٹ کمیٹی نے کورونا کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close