دوسرے وزیر اعلیٰ کو بھی غصہ آ گیا، مجھے تمام گلیاں صاف چاہئیں، لوگ کہتے ہیں حکومت نظر نہیں آتی، 10 محرم تک سب کچھ کلیئر کر دو، انتظامیہ مشکل میں پڑ گئی

کراچی (آئی این پی ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں ابھی بجلی بحال نہ ہوئی، مجھے تمام گلیاں صاف چاہئیں، لوگ کہتے ہیں حکومت نظر نہیں آتی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے

ہوئے بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کے 1900 فیڈرز میں سے 170 بحال ہونے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کچھ مقامات پر پانی کھڑا ہے، کلیئر کرا رہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا ضلع جنوبی کے بیشتر علاقوں سے پانی کیوں نہیں نکالا گیا ؟ کے ایم سی کا اربن ڈیزاسٹر رسپانس یونٹ متحرک نظر نہیں آیا، باتھ آئی لینڈ، کلفٹن کے مختلف بلاکس میں پانی موجود ہے، 10 ویں محرم پر جلوس کے راستے کلیئر ہونے چاہئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں