کراچی کے پوش علاقوں سے پانی نکالنا ہماری نہیں کسی اور کی ذمہ داری ہے لیکن وہ بھی ناکام ہوئے، سندھ حکومت کے ذمہ دار ترین وزیر نے صاف انکار کر دیا

کراچی (پی این آئی) وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے پوش علاقوں سے پانی نکالنا ہماری نہیں کسی اور کی ذمہ داری ہے لیکن وہ بھی ناکام ہوئے،سندھ حکومت نے شہریوں کی تکالیف میں کمی کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں بارش کا 90سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ہے،سندھ حکومت نے شہریوں کی تکالیف میں کمی کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے، شہر کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی موجود ہے جسے نکالنے کیلئے وقت درکار ہے، بارش مکمل رکنے کے بعد نالوں میں جگہ بنے گی اور گھروں سے پانی نکالا جاسکے گا کراچی کی بڑی شاہراہوں سے پانی نکال دیا گیا ہے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی پر اختیارات کی کوئی لڑائی نہیں ہے، نالے کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے پاس ہیں وہی انہیں صاف کرتے ہیں،سندھ حکومت نے اپنے طور پر نالوں کی صفائی کا کام شروع کیا، نالوں کی صفائی کے بعد بھی بارش کے ساتھ کچرا دوبارہ آجاتا ہے اسے روزانہ صاف کیا جاتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close