لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار ساہیوال میں ارکان اسمبلی، تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز، پارٹی عہدیداران، وکلاء ، تاجروں اور صنعتکاروں کے وفود نے ملاقاتیں کیں اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ وکلاء اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے
موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر کا دورہ کرکے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہوں۔ فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ ساہیوال کو موٹروے سے لنک کریں گے۔ سمندری انٹرچینج سے ساہیوال تک رابطہ سڑک تعمیر کی جائے گی اور اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں گے۔ عثمان بزدار نے واساز صوبائی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں برساتی نالوں ڈرین اور واٹر چینلز کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے ۔ عثمان بزدار نے اربن فلڈنگ کے پیشگی سدباب کیلئے درکار آلات مشینری اور دیگر وسائل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سڑکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہوا تو سخت ایکشن لوں گا عوام کو پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے دشواری کا سا منا ہوتا ہے ایسی صورتحال قطعاً برداشت نہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں