بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چوہدری شجاعت نے الیکشن کمیشن کو اہم تجویز پیش کر دی

لاہور(پی این آئی)یاتی انتخابات کے حوالے سے چوہدری شجاعتنے الیکشن کمیشن کو اہم تجویز پیش کر دی۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میری تجویز ہے کہ بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں، ہماری جماعت مسلم لیگ (ق) بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ساری

سیاسی جماعتیں اس میں اپنا اپنا امیدوار کھڑا کریں اور ایسی روایت پیدا کریں تاکہ الیکشن منصفانہ ہوں اور ظاہر بھی ہوں۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر مختلف مسلم لیگی رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے جس میں (ق) لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا، چودھری شافع حسین، (ق) لیگ سندھ کے رہنما طارق حسن، سابق ایم این اے میاں منیر، شیخ عمر حیات، فیصل حیات، آفاق خٹک آف سانگھڑ اور فیصل حیات شریک تھے۔ اس موقع پر صدر (ق) لیگ وکلا ونگ پنجاب عالمگیر ایڈووکیٹ، مسلم لیگی رہنما و سابق ایم پی اے رانا غلام قادر عرف منے خاں اور (ق) لیگ لاہور کے رہنما میاں اسد منیر کے سسر کی وفات پر ان کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک ایسا کوڈ آف کنڈکٹ بنائے کہ کوئی بھی ذاتی طور پر الیکشن پر اثر انداز نہ ہو اور ایسا الیکشن ہو جس کو عوام بھی تسلیم کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close