9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان(پی این آئی) 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈی آئی خان میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کل شام پانچ بجے سے 10 محرم الحرام کی شام سات بجے تک موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close