وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے محرم کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ تجویز کر دی، وزیر اعظم کی زیر صد ارت اجلاس میں تجویز پر سنجیدگی سے غور

پشاور (آئی این پی ) نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمو دخان اپنی ٹیم کے ہمراہ بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے علاوہ دیگر تینوں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی نے بھی بذریعہ ویڈیولنک

اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال اور محرم کے دوران کورونا کے ممکنہ پھیلائو کو روکنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ محرم کے بعد ملک میں تعلیمی اداروں کو کھولنے سمیت دیگر متعلقہ امور پر غور خوض کیا گیا۔ ۔ اجلاس میں وزیراعلی محمود خان نے محرم کے فوری بعد تعلیمی اداروں کو کھولنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ہارڈر ایریاز میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ان علاقوں میں آگے موسم سرما کی لمبی تعطیلات آرہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں