کس تعلیمی بورڈ نے 9ویں جماعت کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع دیدی، امیدوار اب ستمبر کی کس تاریخ تک رجسٹریشن کراسکیں گے؟

لاہور(آئی این پی) لاہور بورڈ نے نہم جماعت کی رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع دے دی، امیدوار اب 30ستمبر تک رجسٹریشن کراسکیں گے۔ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے نہم جماعت کی رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع دے دی،اس سے قبل تاریخ 31اگست تک مقرر کی گئی تھی،

ذرائع کے مطابق تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کورونا وائرس کے باعث سکول بند ہونے کی وجہ سے کیا گیا، صرف رجسٹریشن والے طلبا ہی آئند ہ سال میں نہم کا امتحان دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close