لاہور (آئی این پی) پنجاب میں سرکاری خرچ پر بیرون ممالک دوروں اور علاج پر پابند ی عائد کر دی گئی ، نئی گاڑیوں اور ائیر کنڈیشنرز کی خریداری،صوبائی وزراء کے گھروں کی تزئین و آرائش پر بھی پابندی، ایمبولینس،تعلیمی اداروں کیلئے بسیں ، کوسٹرز،موٹر سائیکل، واٹر باوزرز اور فلڈ ریلیف وہیکل کو مثتنی قرار
دیا گیا ہے۔عارضی ملازمین کی بھرتی ،اپ گریڈیشن بھی نہیں ہو سکے گی ، فائیو سٹار ہوٹلز میں سیمینار اور ورکشاپ پر پابندی ،منصوبوں کی تشہیر کیلئے الگ فنڈز نہیں رکھے جائیں گے ،پالیسی کا اطلاق تمام سرکاری محکموں، لاہور ہائیکورٹ، لوکل گورنمنٹ پر ہو گا، پبلک سیکٹر کمپنیز ، اتھارٹیز، خود مختار ادارے، اٹیچ ڈیپارٹمنٹس اور سپیشل انسٹیٹیوشن پر پالیسی لاگو ہو گی سرکاری فنڈز کے کمرشل بنکوں میں رکھنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ذرائع کا کہناتھا کہ محکمہ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزرا،اراکین اسمبلی اور بیوروکریٹس کے غیرملکی دوروں پر پابندی عائد کی گئی ہے،افسران اور وزرا بیرون ملک علاج بھی نہیں کر اسکتے،نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگا دی گئی،نوٹیفکیشن کے مطابق دفاتر کے لئیاے سی خریدنے پربھی پابندی ہو گی، گھروں اوردفاتر کی تزئین و آرائش نہیں کی جاسکے گی،علاوہ ازیں محکمہ خزانہ نیاسامیوں کی اپ گریڈیشن کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں