انا للہ وانا الیہ راجعون، پنجاب کے سابق صوبائی وزیر کا انتقال ہو گیا

جہلم (پی این آئی) جہلم کی ممتاز سیاسی شخصیت ملک انعام الحق کے کزن سابق صوبائی وزیر محنت و صحت پنجاب ملک عبدالقیوم انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ان کی وفات سے جہلم ایک انتہائی بااصول اور شفیق انسان سے محروم ہوگیا ان کی وفات پر سابق رکن

قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین،سابق ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین، چوہدری ندیم خادم،ملک سلطان جاوید،،سابق چیئرمین ٹی ایم اے حاجی مرزا راشد ندیم جرال،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری سعیداللہ مدبر،سابق چیئرمین راجہ ظفر اقبال،خواجہ محمد آصف جاوید،ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر ،طارق نسیم بٹ،عمر بٹ،سعید بٹ،سید ابرار شاہ،عبدالحفیظ مغل نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور ان کے لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔جبکہ سابق صوبائی وزیر محنت و صحت ملک عبدالقیوم کی وفات پر خواجہ محمد آصف جاوید کے دفتر میں ایک تعزیتی اجلاس میں جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین اور ورکروں نے شیخ مجید احمد،چوہدری نثار احمد،بشارت علی ،محمد یونس،حافظ سرفراز احمد،راؤ اسد،راؤیونس،چوہدری منور حسین کے علاوہ سینکڑوں کارکنوں نے ملک عبدالقیوم کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے مغفرت اور انکے لواحقین کیلئے صبر کی ہے اس موقع پر ان کے بہترین دوست خواجہ محمد آصف جاوید نے کہاکہ آج ہم ایک ایسے شخص سے محروم ہوگئے ہیں جو کہ اپنی صلاحیتوں سے 1970ء میں دوسرے حلقے سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ کر منتخب ہوئے اور صوبائی کابینہ میں صوبائی وزیر محنت و صحت ذمہ داریاں سرانجام دیں انہوں نے کہاکہ وہ ایک بہترین اور شفیق انسان تھے جن کی وفات سے آج ہم اپنے بہترین دوست سے محروم ہوگئے ہیں۔اللہ تعالی انکو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے جبکہ ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ وہ دنیا سے تو چلے گئے ہیں لیکن ان کا احترام اور محبت ہمارے دل میں ہمیشہ رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close