اسلام آباد (پی این آئی ) نجی ٹی وی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنی حکومتی مصروفیات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ 2 برس میں صرف 5 بار باہر ڈنر کیا جبکہ تمام وقت دفتر سے سیدھا گھر اور گھر سے دفتر ہی جاتا ہوں ،ریلکس ہونے کے لیے اچھی کتابیں پڑھتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی پسند ناپسند کی بجائے ہمیشہ ملک اور غریب عوام کی
بہتری کے لیے فیصلہ کرتا ہوں ،کورونا کے آغاز پر ہی تمام لوگ یورپ اور اٹلی وغیرہ کو دیکھ کر پریشان ہو رہے تھے اور ایک دوسرے کو دیکھ کر لاک ڈاؤن کا مطالبہ کر رہے تھے ،لوگوں کی خواہش کے برخلاف ہم نے لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ، غریبوں کا سوچ کر ہم نے جو فیصلے کئے ان سے برکت پائی اور ملک میں کورونا سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی مصروفیات میں تبدیلی آنے کے باعث زندگی میں پہلی بار ورزش نہ کرنے کی وجہ سے میرا پیٹ باہر نکل رہا ہے ، مصروفیات کے باعث ورزش کا وقت نہیں مل پاتا ، پوری زندگی محنت کی ہے ،عوام کو بھی محنت کی عادت ڈالوں گا اور کڑے امتحان سے گزریں گے تاکہ پوری دنیا میں سبز پاسپورٹ کی عزت ہو ،جب قوم ٹیکس دینے کا فیصلہ کر لے گی تو اچھی سہولیات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں